تازہ ترین

اصحاب رسول(ص) جناب عمار یاسر اور جناب اویس قرنی کے روضے منہدم

شام میں تکفیری دھشتگردوں نے آج صبح شام کے صوبے الرقہ میں واقع پیغمبر اکرم(ص) اور حضرت علی (ع) کے گرانقدر اصحاب جناب عمار یاسر اور جناب اویس قرنی کے روضوں پر ماٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔

اشـتراک گذاری
17 می 2014
20 بازدید
کد مطلب: 655

 

اس رپورٹ کے مطابق دھشتگرد ٹولے داعش کے عناصر نے صوبہ الرقہ میں ان دو عظیم الشان صحابیوں کے روضوں پر حملہ کر کے انہیں منہدم کر دیا ہے۔

تکفیری دھشتگردوں کے اس بھیانک اقدام کی شائع شدہ تصاویر اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ یہ حملہ انتہائی بھیانک اور خطرناک تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ماہ رمضان میں بھی تکفیروں نے ان روضوں پر حملہ کر کے ان کی دیواروں کو گرا دیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ ۲۰۰۴ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارہ اوقاف نے ان روضوں کی تعمیر نو کی تھی۔

 

این مطلب بدون برچسب می باشد.

نوشته های مشابه

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *