تازہ ترین

شام سے دھشتگردوں کا فرار

شامی فوج  اور عوام کی ٹھوس اور مسلسل کارروائی کی وجہ سے  شام ميں سرگرم سلفی وہابی دہشت گردوں نے پسپائي اختیار کرکے فرار کرنا شروع کردیا ہے شام میں اب تک ہزاروں  سعودی، اردنی تیونسی، مصری، لیبیائی، ترکی، پاکستانی ، افغانی، قطری کویتی  ، یمنی اور یورپی دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔ شامی فوج نے تازہ ترین کارروائی میں القاعدہ سے وابستہ داعش گروہ کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اشـتراک گذاری
21 مارس 2014
21 بازدید
کد مطلب: 76

 برطانوی اخبار فائیننشل ٹائمز کے مطابق دہشت گردوں کی آپسی لڑائی میں بھی 4 ہزار مسلح دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اخـار کے مطابق دہشت گرد اب شام سے فرار کررہے ہیں کیونکہ اب انھیں معلوم ہوگیا ہے کہ انھیں فریب کے تحت شام میں لایا گيا ہے اور وہ اپنی جان بچآنے کے لئے شام سے فرار کررہے ہیں ادھر شام میں مسلح دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے ممالک میں بھی شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں جن میں قطر اور سعودی عرب کے درمیان اختلافات نمایاں طور پر کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ شامی فوج نے دہشت گردوں کی ایک فیکٹری کو بھی تباہ کردیا ہے جس میں بم اور راکٹ تیار کئے جاتے تھے۔ شامی فوج نے یبرود شہر کو آزاد کرانے کے سلسلے میں وہابی دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد رکتے ہوئے 200 سے زائد دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا ہے۔

شفقنا اردو

ur.shafaqna.com

این مطلب بدون برچسب می باشد.

نوشته های مشابه

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *