حضرت آية الله العظمیٰ وحيد خراسانی مدظلہ العالی کی مختصر حالات زندگی
حضرت آیة اللہ العظمی وحیدخراسانی سن ۱۳۰۰ ہجری شمسی میں مقدس شہرمشہدمیں پیداہوئے ۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اعلی تعلیم آیة اللہ حاج شیخ محمدنہاوندی سے حاصل کی۔
موصوف نے بعدمیں آیة اللہ العظمی مرزامہدی اصفہانی اورآیة اللہ العظمی آشتیانی کے درس خارج سے استفادہ کیا ۔ انہوں نے فلسفہ اورحکمت کومرحوم مرزاابوالقاسم الہی اورمرزامہدی اصفہانی سے پڑھا۔
۲۷ سال کی عمرمیں وہ اپنی علمی صلاحیت ب ڑھا نے کے لئے نجف اشرف تشریف لے گئے اوروہاں پرآیة اللہ العظمی سیدابوالقاسم خوئی کے درس خارج سے کسب فیض کرنے لگے ۔ دورحاضر میں وہ آیة اللہ العظمی خوئی کے خاص شاگردوں میں گنے جاتے ہیں۔
انہوں نے سن ۱۳۷۸ ہجری قمری میں فقہ واصول کادرس خارج کہناشروع کیااور ۱۲ سال تک نجف کے حوزہ میں درس خارج کہتے رہے۔
۱۳۹۰ ہجری قمری میں ایران آنے کے بعدانہوں نے مشہدمقدس میں درس دیناشروع کیااورایک سال وہاں رکنے کے بعد قم میں آگئے اوریہاں پرفقہ واصول کادرس خارج کہنے لگے ۔ دور حاضرمیں حوزہ علمیہ قم کے بہت سے طالب علم ان کے درس سے استفادہ حاصل کررہے ہیں۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید