تازہ ترین

کربلا عظیم خطرے سے بچ گئی/ شہر کے نزدیک ۲۰۰ تکفیری دھشتگرد گرفتار+ تصاویر

 عراقی فوج نے شہر کربلا کے نزدیک تکفیری گروہ داعش کے ۲۰۰ دھشتگردوں کو گرفتار کئے جانے کی خبر دی ہے۔
عراقی فوج نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ دوائی اور خوراکی مواد کے بیس کنٹینروں کو فوج نے مشکوک حالت میں اس وقت روک کر ان کی تلاشی لینا شروع کر دیا جب وہ شہر کربلا کے نزدیک پہنچ چکے تھے۔

اشـتراک گذاری
13 جولای 2014
18 بازدید
کد مطلب: 953

یہ کنٹینر وزارت صحت سے لی ہوئی پرمیشن کے ساتھ دوا اور خوراکی مواد کربلا میں منتقل کرنے کے بہانے سے کربلا میں داخل ہونا چاہتے تھے جبکہ ان کے اندر ۲۰۰ دھشتگرد سوار تھے۔
تلاشی کے بعد معلوم ہوا ہے کہ کنٹینروں میں دوا کے بجائے دھماکہ خیز مواد کے ساتھ ساتھ ڈبوں میں اسلحہ پیک کر رہا تھا اور دھشتگردوں نے کربلا کو اڑانے کی مکمل پلاننگ کر رکھی تھی۔
عراقی فوج کے بقول کربلا سے پہلے راستے میں ۹ چیک پوسٹوں پر ان کنٹینروں کو سرسری طور پر چک کیا گیا لیکن وزارت صحت کی طرف سے ملی ہوئی پرمیشن کی وجہ سے سب نے انہیں چھوڑ دیا تھا آخر کار دسویں اور آخری چک پوسٹ پر مامور فوجیوں نے اچانک ان کی تلاشی شروع کر دی اور تمام دھشتگردوں کو گھیرے میں لے کر گرفتار کر لیا ہے۔

این مطلب بدون برچسب می باشد.

نوشته های مشابه

دیدگاهتان را بنویسید

نشانی ایمیل شما منتشر نخواهد شد. بخش‌های موردنیاز علامت‌گذاری شده‌اند *