گلگت بلتستان میں آئندہ الیکشن کی تاریخ کا حتمی فیصلہ صوبائی حکومت کرے گی، مہدی شاہ
سلام ٹائمز: وزیراعلٰی جی بی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کے بارے میں تمام حلیف جماعتیں اور قائد حزب اختلاف حاجی جانباز خان کی مشاورت کے بعد قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام بخوبی واقف ہیں کہ پیپلز پارٹی جب سے وجود میں آئی ہے گلگت بلتستان کے عوام کو غلامانہ نظام ایف سی آر سے نجات دلائی، مالیہ اور بیگار کے ظالمانہ نظام کی چکی میں پسے ہوئے مظلوم عوام کو چھٹکارا دلایا اور غریب عوام کیلئے گندم کی سبسڈی اور لاتعداد محکموں کے قیام سے عوام کو روزگار دیا۔ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں کے مظلوم اور غریب عوام کو ان کے دہلیز پر مسائل حل کرنے کیلئے تحصیلوں اور ضلعوں کا قیام عمل میں لایا۔ یہی وجہ ہے کہ آج گلگت بلتستان کے عوام کے دلوں میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نام زندہ اور تابندہ ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام احسان فراموش نہیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج تک اس غریب علاقے کا بچہ بچہ ذوالفقار علی بھٹو اور اس کی پارٹی کیلئے جان نچھاور کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بعد ان کی بیٹی شہید بے نظیر بھٹو نے اسی علاقے کیلئے اپنی تمام توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس علاقے کی ترقی اور معاشی استحکام کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے بعد جناب آصف علی زرداری نے اس علاقے کو صوبے کا درجہ دیتے ہوئے دنیا میں اس علاقے کی شناخت کو متعارف کرایا اور گلگت بلتستان کا نام دیا۔ مزید محکمے اور پروجیکٹس کے ذریعے غریب عوام کو روزگار فراہم کیا اور گندم کی ترسیل پر سبسڈی کو برقرار رکھا۔ گلگت بلتستان کو پہلی دفعہ قانون ساز اسمبلی کا درجہ دیا اور متعدد وزارتوں کا قیام عمل میں لایا اور اسی پانچ سالہ دور میں ہزاروں ملازمین کو مستقل کر کے غربت کے خاتمے کیلئے حکومت میں محدود وسائل کے باوجود بھرپور اقدامات کیے ہیں۔
این مطلب بدون برچسب می باشد.
دیدگاهتان را بنویسید